ریاض، 17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹوئیٹر پر سرگرم حلقوں کی جانب سے ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا ہے جس میں ایک فور وہیل گاڑی پیچھے سے ایک دوسری گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد بے قابو ہو کر ایک دکان پر چڑھ دوڑی۔فور وہیل گاڑی کے لیے عقب سے تصادم حیران کن تھا جس کے نتیجے میں وہ قابو سے باہر ہو گئی اور مذکورہ دکان کے شیشے سے جا ٹکرائی۔ دکان کے شیشے کے آگے سیڑھی پر ایک ورکر بیٹھا تھا جس کو اپنی جگہ سے ہلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا اور گاڑی نے پلک جھپکتے میں اْس کو زوردار ٹکر سے اڑا دیا۔کلپ کو پھیلانے والے حلقوں کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فور وہیل گاڑی کی زد میں آنے والا ورکر شدید زخمی ہو جانے کے بعد چل بسا۔